کراچی میں آج کا موسم کیسا رہے تھا، محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر قائد میں آج بھی گرمی کی شدت برقرار ہے، پارہ 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج بھی موسم گرم اور خشک رہے گا، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ تک رہنے کا امکان ہے جبکہ کم از کم درجہ حرارت 25 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

کراچی میں ہوا میں نمی کا تناسب 87 فیصد ہے جبکہ شہر میں سمندری ہوائیں مکمل طور پر معطل ہیں۔

کراچی میں اس وقت شہر میں 6 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال مشرقی ہوا چل رہی ہے، جبکہ گرمی کی شدت نومبر کے پہلے ہفتے تک جاری رہے گی۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ماہ نومبر کے وسط سے رات میں خنکی میں اضافہ ہوگا، اس دوران شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

Comments are closed.