محکمہ موسمیات نے موسم کے حوالے سے خبردار کردیا

کومل اسلم:  ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح/رات کےاوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔

لاہور پر گردوغبارکے بادل چھا گئے،ماہرین نے لاہوریوں کودوران سفر ماسک اور گلاسز لگانے کی ہدایات جاری کردی ہے۔

شہر  لاہور کا موسم خشک ، سورج کی کرنوں سے چبھن محسوس ہونے لگی، محکمہ موسمیات کئے مطابق  شہر کا موجودہ درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گی اہے جبکہ   بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔ لاہور دنیا کا دوسرا آلودہ ترین شہر قرار دیا گیا ہے جبکہ  پاکستان کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور سرفہرست ہے۔شہر میں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح 243ریکارڈ کی گئی ہے۔امریکی قونصلیٹ 316،سید مراتب علی روڈ میں شرح 275ریکارڈ،یو ایم ٹی کے گردونواح آلودگی کی شرح 237 ریکارڈ کی گئی ہے۔
بڑھتی سموگ ،فضائی آلودگی کے سبب گرین لاک ڈاؤن بھی نافذ کردی گئی ہے۔ ڈیوس روڈ ، ایجرٹن روڈ ، ڈیورنڈ روڈ اور کشمیر روڈ ہاٹ سپاٹ ایریا ، ملہ پہاڑی سے گلشن سینیما اور ایبٹ روڈ بھی ہاٹ سپاٹ ایریا ، شملہ پہاڑی سے ریلوے سٹیشن ،ایمپریس روڈ بھی ہاٹ سپاٹ ایریا ڈکلئیر  کوئین میری روڈ اور اطراف کو بھی آلودگی والے علاقوں میں شامل کیا گیا ہے۔ متعلقہ علاقوں میں تعمیراتی کام پر پابندی جبکہ کمرشل جنریٹرز نہیں چلیں گے۔

کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔محکمۂ موسمیات کے مطابق شہر میں  کم سے کم درجۂ حرارت 24.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔شہرِ قائد میں شمال مغرب کی سمت سے ہلکی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جن میں نمی کا تناسب 88 فیصد ہے۔

دوسری جانب بلوچستان اور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ مری،گلیات اور گرد و نواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا، صبح کے اوقات میں لاہور، شیخوپورہ، نارووال، فیصل آباد اور گرد و نواح میں سموگ رہنے کا امکان ہے۔سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش اور بلند بالا پہاڑوں پر ہلکی برف باری ہو سکتی ہے جبکہ کشمیر میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

Comments are closed.