پی ٹی آئی میں اختلافات،لندن احتجا ج میں شہر یار آفریدی کو دھکے دے کر اسٹیج سے اتار دیا گیا

لندن: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے برطانوی وزیراعظم کی سرکاری رہائش گاہ کے سامنے ایک احتجاجی مظاہرہ کیا۔

باغی ٹی وی : احتجاج پاکستان کے سیاسی حالات کے پس منظر میں منعقد کیا گیا،احتجاج میں شریک افراد کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیاسی استحکام کے لئے پی ٹی آئی کا چھینا گیا مینڈیٹ واپس کیا جانا چاہیے موجودہ حکومت کی پالیسیوں نے ملک میں عدم استحکام پیدا کیا ہے، اور اس کے اثرات عوام پر مرتب ہو رہے ہیں۔

پی ٹی آئی کے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے رہنما زلفی بخاری نے زور دیا کہ پارٹی کے بانی عمران خان کو جیل سے فوری طور پر رہا کیا جائے ”انتظار پنجوتھا“ کے ساتھ جو کچھ ہوا، وہ نہ صرف افسوسناک بلکہ قابل مذمت ہے، اور اس کا اثر پاکستان کی سیاسی صورتحال پر پڑ رہا ہے۔

علاوہ ازیں احتجاج میں ، شہباز گل،شہزاد اکبر اور دیگر نے خطاب کیا لیکن شہریار آفریدی کے اسٹیج پر آتے ہی شہباز گل اسٹیج سے اترگئے،اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں شہریار آفریدی کا کہنا تھاکہ میں خان کا سپاہی ہوں، مجھے کہا گیا تھا میں آیا اور احتجاج میں رہا، مجھے نہیں سمجھ آئی مجھے جلسے میں بلا کر تقریر نہیں کرنے دی گئی۔

واضح رہے کہ یہ احتجاج حالیہ دنوں میں پیش آنے والے واقعات کے تناظر میں بھی اہمیت رکھتا ہے چند دن قبل، سابق چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کو مڈل ٹیمپل کا بینچر بنانے کی تقریب کے دوران بھی پی ٹی آئی کارکنوں نے احتجاج کیا اس موقع پر پی ٹی آئی ملیکہ بخاری، اظہر مشوانی، اور دیگر نے بھی مظاہرین سے خطاب کیا،تقریب سے باہر نکلتے ہوئے، پی ٹی آئی کے کارکنان نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی گاڑی پر حملہ کیا اور اس پر مکے برسانے کی کوشش کی

Comments are closed.