سرکاری سکولوں میں بچوں کو چھٹیاں، اساتذہ کے متعلق اہم خبر

لاہور میں سموگی صورتحال کے باعث سرکاری سکولوں میں بچوں کو ملنے والی چھٹیوں کے بعد اساتذہ کے متعلق بھی اہم خبر آگئی ۔

سی ای او ایجوکیشن لاہور نذیر حسین نے کہا ہے کہ لاہور کے سرکاری سکولوں میں اساتذہ کو چھٹی نہیں ہوگی، اساتذہ روزانہ سکول آئیں گے،صرف بچوں کو چھٹی ہوگی، اساتذہ سکول سے بچوں کی آن لائن کلاسسز لیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ آن لائن کلاسسز کیلئے جلد شیڈول جاری کررہے ہیں ۔

دوسری جانب آن لائن کلاسسز کے متعلق پنجاب ٹیچرز یونین کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے کہ سرکاری سکولوں میں زیر تعلیم بچوں کے پاس موبائل اور انٹرنیٹ کی سہولت دستیاب نہیں ہے ، ایجوکیشن اتھارٹی سرکاری سکولوں میں بچوں کی آن لائن کلاسسز کے حوالے سے فیصلے پر نظرثانی کریں

Comments are closed.