محکمہ موسمیات کی بارش کی پیشگوئی
اسلام آباد(این این آئی)محکمہ موسمیات نے اسلام آباد میں اتوار سے پیر تک بارش کی پیش گوئی کر دی۔
موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق اسلام آباد اور گردنواح میں بارش کا سلسلہ 24گھنٹے تک جاری رہ سکتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ بارش سے ٹھنڈ میں اضافہ جب کہ سموگ میں کمی ہوگی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں فی الحال بارش کا امکان نہیں ہے