محکمہ موسمیات نے کل ہلکی بارش کی نوید سنا دی

ویب ڈیسک: محکمہ موسمیات نے کل ہلکی بارش کی نوید سناتے ہوئے کہا ہے کہ بالائی علاقوں میں پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا بھی امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ آج لاہور شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 19 جبکہ زیادہ سے زیادہ 29 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 93 فیصد تک جا پہنچا ہے، ہوا کی رفتار 5 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے۔

دوسری جانب کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے،صبح کے وقت کم سے کم درجۂ حرارت 22.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہوا میں نمی کا تناسب 87 فیصد ریکارڈ ہوا جبکہ شام کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 45 سے 55 فیصد ہونے کا امکان ہے۔

Comments are closed.