نواز شریف اور شہباز شریف ملک و قوم کی بہتری کےلئے کام کرتے ہیں،پی ٹی آئی ملک میں سیاسی استحکام نہیں چاہتی، امیر مقام

 نے کہا ہے کہ نواز شریف، وزیراعظم شہباز شریف اور مسلم لیگ (ن) ملک و قوم کی بہتری کےلئے کام کرتے ہیں، ایبسلوٹلی ناٹ کا جھوٹا بیانیہ بنانے والوں نے اسی ملک کے جھنڈے اپنے جلسوں میں لہرائے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں اتوار کو دیر لوئر میں عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر رہنما سینیٹر زاہد خان کی رہائش گاہ پر عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سینیٹر زاہد خان نے ہزاروں ساتھیوں کے ہمراہ پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کیا۔

اس مو قع پر ایوب خان، ملک جہانزیب، سوات سے قیموس خان، واجد علی خان، محمد علی شاہ، سجاد خان اور مالاکنڈ ڈویژن کے دیگر پارٹی رہنما بھی موجود تھے۔ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے سینیٹر زاہد خان، ان کے بھائی، ایوب خان اور دیگر ہزاروں ساتھیوں کو اپنی، میاں نواز شریف، وزیراعظم شہباز شریف اور ورکروں کی طرف سے خوش آمدید کہا۔

وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے کہا کہ یہ ایک پریس کانفرنس کا پروگرام تھا تاہم زاہد خان کی محبت میں جلسہ عام بن گیا جس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ شریک ہیں جس پر میں سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں. انہوں نے کہا کہ ہر لیڈر کی خواہش ہوتی ہے کہ سچائی بولنے والے اور ڈٹ جانے والے ان کے ساتھ شامل ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اس زاہد خان قومی سطح کے لیڈر ہیں، وہ سچ اور دلیل کے ساتھ بات کرنے کےلیے شہرت رکھتے ہیں. انجینئر امیر مقام نے کہا کہ زاہد خان انتہائی باہمت اور سینئر سیاستدان ہیں، ہم سب متحد ہو کر قائد نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں علاقے اور ملک کی ترقی کے لیے آگے بڑھیں گے.

انجینئر امیر مقام نے کہا کہ لوگوں کو سوچنا چاہیے کہ کونسی لیڈرشپ اور پارٹی ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور اگر سوچیں گے تو نواز شریف اور شہباز شریف کی طرح قیادت کی حامل ایک ہی پارٹی پاکستان مسلم لیگ (ن) ملے گی کو ملک کو تمام بحرانوں سے نکال سکتی ہے. انہوں نے کہا کہ لوگوں نے کئی قسم کے ایجنڈے رکھے ہیں، وہ چاہتے ہیں کہ ملک میں سیاسی استحکام نہ آئے۔ میں اپنی لیڈرشپ، وزیراعظم شہباز شریف اور اتحادیوں کو داد دیتا ہوں جنہوں نے مشکل ترین وقت میں پاکستان کی معیشت کو سنبھالا۔

حکومت نے مہنگائی 38 فیصد سے 7 فیصد پر لانا، سٹاک ایکسچینج کی تاریخ سطح پر بلندی، زر مبادلہ کے ذخائر آگے لے جانا، سود کی شرح 22، 23 فیصد سے 15 فیصد پر لانا اور شنگھائی کانفرنس جیسے اقدامات کئے. وفاقی وزیر امیر مقام کا کہنا تھا کہ نواز شریف، وزیراعظم شہباز شریف اور مسلم لیگ( ن) ملک و قوم کی بہتری کےلئے کام کرتے ہیں، شیر کے نشان والی پارٹی میں شامل ہونے والے مایوس نہیں ہوں گے، نواز شریف کی ٹیم نے معاشی استحکام ممکن بنایا.

رہنما مسلم لیگ (ن) نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف والے چاہتے تھے پاکستان ڈیفالٹ کر جائے، نواز شریف کی ٹیم نے معاشی استحکام ممکن بنایا. امیر مقام نے کہا کہ علاقے میں بجلی، گیس، پاسپورٹ اور نادرا کے مسائل جلد حل ہوں گے. انہوں نے کہا کہ عوام پی ٹی آئی کا اصلی چہرہ پہچان چکی اب مزید انکے جھانسے میں نہیں آئیں گے. انہوں نے کہا کہ صوبے کے وسائل جلسے جلوس اور ریاست کیخلاف استعمال ہورہے ہیں، عوام پی ٹی آئی کی منفی سیاست سے تنگ آ چکے ہیں، پی ٹی آئی اساتذہ کے جائز مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ نہیں،اساتذہ کا احترام لازم ،عوام کو پی ٹی آئی کے قول و فعل میں تضاد پر سوال کرنا چاہیے،

پہلے امریکہ کے خلاف بیانات دیئے ، اب رہائی کی امیدیں اسی سے لگائی بیٹھے ہیں، عوام نے یہ بھی دیکھا کہ ایبسلوٹلی ناٹ کا جھوٹا بیانیہ بنانے والوں نے اسی ملک کے جھنڈے اپنے جلسوں میں لہرائے. انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈا پور صوبے کے عوامی مسائل پر توجہ دیں.

قبل ازیں وفاقی وزیر و صدر پاکستان مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا انجینئر امیر مقام کا پارٹی کارکنان و عہدیداران کی طرف سے چکدرہ بائی پاس کے مقام پر عظیم الشان استقبال کیا گیا. انہوں نے وفاقی وزیر اور پارٹی کے حق میں پرجوش نعرہ بازی کی اور پھولوں کے ہار پہنائے.

Comments are closed.