کراچی سمیت ملک بھر میں 24 گھنٹے کے دوران موسم کیسا رہے گا، محکمہ موسمیات نے بتادیا
کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع صاف اور دن میں تیز دھوپ رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں دن کے اوقات میں تیز دھوپ کے ساتھ موسم بدستور گرم رہے گا، شہر میں موجودہ درجہ حرارت 19 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔
کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 19 سے 21 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 سے 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہوا میں نمی کا تناسب 82 فیصد ہے، شمال مشرق سمت سے 7 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔
ادھر عالمی ویب سائٹ ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق ملک کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی آج دوسرے نمبر پر ہے، شہر کی فضا میں آج آلودگی 213 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی۔
اے کیو آئی کے مطابق لاہور آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں آج پہلے نمبر پر ہے جبکہ لاہور کی فضا میں آلودگی 350 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے۔
اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان
دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک اور سرد رہے گا، پنجاب اور سندھ میں موسم خشک، اسموگ اور دُھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔
بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد جبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم سرد اور مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔