آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے علاقوں کا موسم کیسا رہے گا، محکمہ موسمیات کی پیشگوئی
لاہور۔24نومبر (اے پی پی):محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجا ب کے بیشتر اضلاع میں موسم کے سرد وخشک رہنے جبکہ میدانی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں سموگ اور دھند کے چھائے رہنے کی توقع ہے۔تر جمان محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز پنجاب کے زیادہ تر علا قے سموگ اورد ھند کی لپیٹ میں رہے۔
لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 13اور زیادہ سے زیادہ 24سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 70فیصد رہا۔لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 370فیصد رہی جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں ایئر کوالٹی انڈ یکس ویلنشیا ٹاؤن 431، غازی روڈ370،بلاک اے جوہر ٹاؤن 359،پولوگراؤنڈ649،پاکستان انجینئر نگ سو سائٹی 491اور سید مراتب علی روڈ پر418 ریکارڈ کیا گیا ۔