رینجرز اہلکاروں نے نماز پڑھنے والے شخص کو کنٹینر سے دھکا دیدیا، ویڈیو وائرل
ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کی جانب سے پرامین احتجاج کا اعلان کیا گیا تھا جس پر حکومت نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات سے آگاہ، مگر بانی پی ٹی آئی کی فائنل کال پر کارکنان کے قافلے ملک کے بھر کے دیگر شہروں سے اسلام آباد کی طرف چل نکلے، سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی کی جانب سے مظالم کی ویڈیوز شیئر کی جارہی ہیں۔
تفصیلات کےمطابق کے پی ٹی آئی کارکن حقیقی آزادی اور اپنےقائد سے کی کال پر گھروں سے نکل کر رکاوٹیں عبور کرتے اسلام آباد پہنچے ، متعدد کو گرفتار بھی کیا گیا مگر مظاہرین کے حوصلے تاحل پست نہیں ہوئے جبکہ حکومت وقت کی جانب سے بھی سخت بیانات دیے جارہے ہیں، ملکی حالات کشیدہ ہوچکے ہیں، عام عوام بھی پریشان ہوکر رہ گئے ہیں،سوشل میڈیاپر لوگ اپنی اپنی رائے کا اظہار کررہے ہیں جبکہ پی ٹی آئی کی جانب سے کارکنوں پر ہونے والے مظالم کی ویڈیوز بھی شیئر کی جارہی ہیں، ایک ایسی ویڈیو سامنے آئی جس میں رینجرز اہلکاروں نے کنٹینر پر نماز پڑھنے والے کا دھکا دے دیا۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ2 اہلکار پہلے سے نماز پڑھنے والے شخص کے پاس موجود ہیں، پیچھے سے 2 اور اہلکار آپہنچے، ایک نے آگے بڑھ کر نماز پڑھنے والے کو دھکا دیا ، گرنے سے بچنے کو شش کی مگر بدقسمتی سے کنٹینر سے نیچے آگر۔