محکمہ موسمیات کی بارشوں کی پیشگوئی، پہاڑوں پربرفباری کا سلسلہ جاری
ویب ڈیسک: محکمہ موسمیات نے ملک کے کچھ مقامات پر بارش اور برفباری کی پیشگوئی کردی۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدیدسرد اور مطلع ابرآلود رہنے کا امکان ہے تاہم شام/رات میں بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور ہلکی برفباری ہونے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم سرد اور مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہے گا تاہم قلعہ عبداللہ، پشین، زیارت، کوئٹہ، قلعہ سیف اللہ اور گرد و نواح میں مطلع جزوی آلود رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہےکہ پنجاب کے بیشتر بالائی اضلاع میں موسم سرد اورخشک رہنے کا امکان ہے تاہم مری، گلیات اور گرد و نواح میں موسم شدید سرد اور مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ شام/رات میں ہلکی بارش/بونداباندی ہو سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔ تاہم شام/رات میں چترال، سوات، دیر، کوہستان، مانسہرہ اور گرد و نواح میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ پر ہلکی بارش اور ہلکی برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد اور مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔
کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے جبکہ شہر کا آج کم سے کم درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔شہر قائد کا کم سے کم درجہ حرارت 10 سے 12 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 15 ڈگری سنیٹی گریڈ ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں ہوا میں نمی کا تناسب 33 فیصد ہے، شہر میں شمال مشرق سے 13 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔
ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق کراچی کا فضاٸی معیار بدستور مضر صحت ہے، دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی آج 10 ویں نمبر پر ہے، ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 178 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی۔