بھائی کی ڈھولکی میں حرا مانی کی بولڈ ڈریسنگ اور ڈانس پر تنقید
اداکارہ حرا مانی کی جانب سے بھائی کی شادی کی تقریبات پر مختلف بھارتی گانوں پر ڈانس کی ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد انہیں تنقید کا سامنا ہے۔
متعدد شوبز سوشل میڈیا پیجز پر حرا مانی کے بولڈ ڈانس کی ویڈیوز وائرل ہوگئیں، خصوصی طور پر اداکارہ کے فین پیجز پر ان کی ڈانس ویڈیوز شیئر کی گئیں۔
شوبز سوشل میڈیا پیجز پر شیئر کی جانے والی متعدد ویڈیوز میں حرا مانی کو شوہر مانی سمیت دوسرے مرد حضرات اور خواتین پر مختلف بھارتی گانوں پر ڈانس پرفارمنس کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
شادی کی تقریبات میں حرا مانی کی جانب سے کی جانے والی ڈانس ویڈیوز میں انہیں مختصر اور بولڈ لباس میں پرفارمنس کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
اداکارہ کی وائرل ہونے والی ویڈیوز میں انہیں متعدد بولی وڈ گانوں سمیت دوسرے بھارتی گانوں پر پرفارمنس کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
حرا مانی کی ڈانس ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد مداحوں نے انہیں آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ان کے لباس اور ڈانس پرفارمنس کو نامناسب قرار دیا جب کہ بعض مداحوں نے ان کے لیے سخت الفاظ بھی استعمال کیے۔
سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے جہاں ان کی ڈانس پرفارمنس اور بولڈ لباس پر استغفار لکھا، وہیں کچھ مداحوں نے لکھاکہ اداکارہ کو شرم آتی ہے نہ ہی ڈانس لیکن اس باوجود وہ باز نہیں آتیں۔
کچھ لوگوں نے کمنٹس کرتے ہوئے لکھا کہ بعد میں اداکارائیں یہ شکوہ کرتی دکھائی دیتی ہیں کہ لوگ ان کے حوالے سے بری باتیں کہتے ہیں لیکن اپنے اعمال نہیں دیکھ رہیں۔