اداکارہ ریشم نے شادی نہ کرنے کی منفرد وجہ بتا کر فینز کو حیران کردیا

معروف اداکارہ ریشم نے شادی نہ ہو پانے کی وجہ اپنی ایک منفرد دعا کو قرار دے دیا۔ریشم کے اداکار نور کو دیے گئے انٹرویو کی ایک ویڈیو کلپ زیرِ گردش ہے جس میں وہ اپنی شادی سے متعلق بات کرتی دکھیں۔ویڈیو میں ریشم نے بتایا کہ میں اللہ کے گھر گئی تو سب نے کہا دعا مانگو، جو مانگوگی وہ ملے گا، تو میں نے دعا مانگی کہ یا اللہ اگر عزت دینا تو تکبر نہ دینا اور ہاتھ ہمیشہ دیتا رکھنا کبھی لینے والا ہاتھ نہ بنانا’۔انہوں نے کہا کہ میری مانگی دعا پتا نہیں کیسے قبول ہوئی کہ آج تک زندگی میں مرد کی کمائی نصیب نہیں ہوئی، مجھے نہیں معلوم اس میں اللہ کی کیا حکمت ہے، کئی بار کام چھوڑ کر بھی بیٹھ گئی کہ اب بس زندگی میں سیٹل ہونا ہے، اللہ سے دعا مانگی کہ میری اب شادی کروادے۔

Comments are closed.