اداکارہ یشما گِل کی نامناسب لباس میں تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں، تصاویر دیکھیں
ویب ڈیسک: پاکستانی اداکارہ یشما گِل نے اپنی چھوٹی بہن عروبہ گِل کی شادی سے قبل منعقدہ تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز فینز کے ساتھ شیئر کر ڈالی۔
اداکارہ یشما گِل ان اپنے گھر میں شادی کے جشن میں مصروف ہیں جو کسی اور کی نہیں بلکہ انکی چھوٹی بہن کی ہے،یشما گِل جو فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بے انتہا متحرک رہتی ہیں شادی سے قبل منعقدہ تقریبات کے حوالے سے بھی فینز کو لمحہ بہ لمحہ باخبر رکھ رہی ہیں۔
بہن کی خوشی میں ڈھولکی سے قبل ایک ایونٹ کا انعقاد کیا گیا جس کی ڈیکوریشن صرف سفید پھولوں سے کی گئی۔
اس موقع پر خود یشما گِل بھی سفید سلیو لیس باڈی کون پہنی نظر آئیں اور اسپیکر پر بجنے والے گانوں کو ساتھ ساتھ گاتے ہوئے ڈانس اسٹیپس بھی دیتی دکھیں۔
یشما گِل کی جانب سے شیئر کی گئیں تصاویر میں انکے ساتھ دیگر مہمان بھی ڈانس کرتے دکھے جبکہ انکی بہن عروبہ گِل مرون جوڑے میں ملبوس نظر آئیں۔
فینز کی جانب سے یشما گل کا لباس ایک مرتبہ پھر تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے جو مغربی طرز کا ہے۔
ایک صارف نے لکھا کہ ‘شادی کی تقریبات میں ہی انسان تمیز کے کپڑے پہن لیتا ہے’، جبکہ ایک اور نے لکھا کہ ‘کبھی مسلمان بن جاتی ہے اور کبھی مست ملنگ خاتون’۔