عمر دیکھو اور حرکتیں دیکھو ۔۔ بیٹے کی شادی میں اسماء عباس کے ڈانس پر صارفین سیخ پا ہوگئے، کیا کچھ کہہ دیا؟

حال ہی میں اسماء عباس کے سب سے چھوٹے بیٹے احمد عباس کی شادی ہوئی۔

سوشل میڈیا پر شادی کی مختلف تقریبات کی تصویریں اور ویڈیوز وائرل ہو رہی تھیں، جس میں زارا نور، اسماء عباس اور آخر کے فنکشنز میں بشریٰ انصاری کو خوشی سے رقص کرتے دیکھا گیا۔ یہ ان کے پورے خاندان کے لیئے خوشی کا وقت تھا۔

اسماء عباس کو ڈانس کرنا پسند ہے اور وہ اس حقیقت کو کئی بار شیئر کر چکی ہیں۔ بشریٰ انصاری نے یہ بھی بتایا کہ اسماء کو بچپن سے ہی ڈانس کرنا پسند تھا۔ اس نے موقع غنیمت جانا اور اپنے بیٹے کی شادی میں خوب ڈانس کیا۔

اس موقع پہ جہاں کچھ لوگوں نے اسے پسند کیا، وہیں بہت سارے لوگ ایسے بھی تھے جنہوں نے اس ناچ گانے کو سخت ناپسند کرتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنایا۔

صارفین نے اسماء عباس پر عمر کا لحاظ نہ رکھنے پر سب سے زیادہ تنقید کی۔ ایک کا کہنا تھا، ‘عمر دیکھو اور حرکتیں دیکھو’، ایک نے کہا، ‘ان کے جوڑوں میں درد نہیں ہوتا کیا؟’، جبکہ کچھ نے تو ‘نچوڑوں کا خاندان’ ہی قرار دے دیا۔

Comments are closed.