مایوں کی تقریب میں قوالی انجوائے کرتی نیلم منیر کی ویڈیو وائرل

اداکارہ نیلم منیر کی مایوں کی تقریب کی ایک دلکش ویڈیو نے انسٹاگرام پر دھوم مچا دی ہے۔ ویڈیو میں نیلم کو مایوں کے روایتی لباس میں فیملی اور قریبی رشتہ داروں کے ساتھ قوالی سے لطف اندوز ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔ خوبصورت منظر میں نیلم صوفے پر سکون سے بیٹھی ہیں اور مشہور قوالی “بول کفارہ کیا ہوگا” کو گہرائی سے سنتی نظر آ رہی ہیں، جبکہ ان کے اہلِ خانہ ہونے والی دلہن کو مکمل پروٹوکول دیتے دکھائی دیتے ہیں۔

مایوں کی تقریب کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا، اور مداحوں نے دل کھول کر اپنی نیک تمنائیں پیش کیں۔ ویڈیو کے کمنٹ سیکشن میں مداحوں نے نیلم کو شادی کے نئے سفر پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے محبت اور دعاؤں کا اظہار کیا۔

دلچسپی یہیں ختم نہیں ہوتی، حالیہ دنوں میں دبئی کے ایک نجی سیلون کی جانب سے نکاح برائیڈ کی دھندلی ویڈیو اپلوڈ کی گئی، جس پر مداحوں نے فوراً دلہن کو نیلم منیر قرار دے دیا۔ سوشل میڈیا پر چہ مگوئیاں جاری ہیں کہ شاید اداکارہ نے خاموشی سے اپنے نکاح کی تقریب منعقد کر لی ہے۔ البتہ گزشتہ روز نیلم منیر نے دبئی میں دلہا کے ساتھ اپنی شادی کی تصاویر بھی شیئر کردی ہیں۔

Comments are closed.