ایک اداکار کی محبت میں 2 اداکارائیں گرفتار، تینوں نے اب تک شادی نہیں کی
بھارتی فلم نگری کی 2 مشہور اداکارائیں ایک سپر اسٹار کی محبت میں گرفتار ہیں، تینوں نے 40 سے زائد عمر ہونے کے باوجود تاحال شادی نہیں کی۔
59 سال سلمان خان نہیں بلکہ 45 سالہ اداکار بھی ہے، جس کے ساتھی اداکاروں کے ساتھ تعلقات کی خبریں ہیڈ لائن بنتی رہی ہیں، جو 23 سال سے فلم دنیا میں اپنی پرفارمنس سے جھنڈے گاڑ رہا ہے۔
ہم جس اداکار کی بات کررہے ہیں، اُس نے 2002ء میں اپنی اداکاری کے سفر کا آغاز کیا، وہ اپنی پرفارمنس کی بدولت دنیا میں اپنی شناخت رکھتا ہے، بالی ووڈ ہی نہیں ساؤتھ میں بھی اُس کی فلمیں سپر ہٹ ثابت ہوتی ہیں۔
پین انڈین اسٹار کا کام کے دوران کئی نامور اداکاروں کے ساتھ تعلقات کی صورت میں ذکر سامنے آیا ہے، اسے 7 بار فلم فیئر ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا۔
ہم کسی اور اداکار کی نہیں بلکہ باہوبلی ، باہوبلی 2 ، سالار اور کالکی 2898 اے ڈی جیسی سپر ہٹ فلمیں دینے والے پربھاس کی بات کر رہے ہیں۔
23 سالہ اداکاری کے سفر کے دوران پربھاس کے تعلقات کی خبریں، جن 2 اداکاروں کے ساتھ زبان زد عام رہی ہیں، اُن میں 43 سالہ اداکارہ انوشکا شیٹی اور 41 سالہ تریشا کرشنن شامل ہیں۔
پربھاس کی جوڑی ان دونوں ہی اداکاراؤں کے ساتھ پسند کی گئی ہے، انوشکا شیٹی اور تریشا کرشنن کے ساتھ اداکار کی فلمیں ہٹ ثابت ہوئیں۔
مختلف اوقات میں پربھاس کا نام انوشکا شیٹی اور تریشا کے ساتھ شادی کی خبروں کی صورت میں بھی سامنے آیا، کئی تقریبا ت میں اداکار اپنی ساتھی اداکاراؤں کے ساتھ دیکھے گئے۔
میڈیا میں اُن دنوں ہر روز بننے والی خبروں پر کبھی انوشکا شرما ، پربھاس اور نہ ہی تریشا کرشنن نے کبھی ردعمل دیا۔