لالی وڈ کی سب سے زیادہ معاوضہ وصول کرنے والی اداکارائیں

پاکستانی شوبز انڈسٹری پر اگر نظر دوڑائی جائے تو ایک سے بڑھ کر ایک حسینہ اس انڈسٹری کا حصہ بنیں اور اپنے فن سے لاکھوں لوگوں کے دلوں میں گھر کیا۔

صدیوں سے قائم و دائم اس انڈسٹری میں کئی چہرے آئے اور چھا گئے لیکن کچھ لوگوں کی قسمت میں برسوں تک راج کرنا لکھا ہوا ہے جو نہ صرف اپنے ٹیلنٹ کے سبب چھائی ہوئی ہیں بلکہ حسن  اور ناز و انداز کی بنا پر بھی تعریفوں کا ریوڑ اپنے ساتھ لیے چلتی ہیں۔

اور یہی وجہ ہے کہ ان اداکاراؤں کا ہر ڈراما سپر ہٹ ثابت ہوتا ہے ، اور ہو بھی کیوں نا  حیران کن فین فالوونگ رکھنے والی  یہ حسینائیں کسی بھی پراجیکٹ کا حصہ بن جائیں تو اسے کامیابی سے ہمکنار کرواکر ہی دم لیتی ہیں۔

لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ ان اداکاراؤں کا معاوضہ بھی انکی شہرت کے سبب حیران کن ہوتا ہے جو انہیں ورسٹائل اور اے لسٹ اداکاراؤں میں شامل کرواتا ہے۔

تو آئیے بات کرتے ہیں پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکاراؤں اور انکے حیران کن معاوضے کی جسے جان کر یقیناً آپ بھی اپنے کانوں کو ہاتھ لگانے پر مجبور ہوجائیں گے۔

کبریٰ خان:

لالی وڈ کی سب سے زیادہ معاوضہ وصول کرنے والی اداکارائیں

ڈراما سیریل ’ہم کہاں کے سچے تھے’، ’جنت سے آگے’، ’سنگ ماہ’، ’الف’، ’سنگ مرمر’، ’الف اللہ اور انسان’ اور اس جیسے دیگر سپر ہٹ ڈراموں کا ذکر کریں تو سب کے ذہنوں میں اداکارہ کبریٰ خان کا نام ذہن نشین ہوجاتا ہے۔

جبکہ فیچر فلمز ’لندن نہیں جاؤں گا‘، ’پرواز ہے جنون’، ’جوانی پھر نہیں آنی 2’ سمیت دیگر میں بھی کبریٰ خان کا نام انکی دبنگ پرفارمنس کے سبب مداحوں میں خوب مقبول ہے کیونکہ  ان کی اسکرین پر دلکش موجودگی اور ورسٹائل اداکاری کی مہارت نے انہیں بے پناہ شہرت دلائی۔

بات کریں کبریٰ خان کے معاوضے کی تو رپورٹس کے مطابق کبریٰ خان اپنے ایک پراجیکٹ کیلئے 35 لاکھ روپے وصول کرتی ہیں اور یہ رقم انہیں سب سے زیادہ معاوضہ وصول کرنے والے اداکاروں کی فہرست میں شامل کرواتا ہے۔

مہوش حیات:

لالی وڈ کی سب سے زیادہ معاوضہ وصول کرنے والی اداکارائیں

اور اگر ڈراما ’میرات العروس’، ’عشق میں تیرے’ اور ’چاند پر دستک’ کی بات کریں تو مہوش حیات کا نام کوئی فراموش نہیں کرسکتا۔

اگرچہ کہ مہوش ڈراموں میں شاذو نادر ہی نظر آئیں لیکن انکی فلموں کی فہرست طویل ہے جس میں انکی اداکاری کو ہر کوئی سراہتا نظر آیا۔

 انہوں نے اپنے کیرئیر کے دوران ’تیری میری کہانیاں’، ’لندن نہیں جاؤنگا’، ’لوڈ ویڈنگ’، ’پنجاب نہیں جاؤنگی’، ’ایکٹر این لاء’، ’جوانی پھر نہیں آنی’، ’دغاباز دل’، ’اجازت’ سمیت کئی فلموں میں اپنی فنی صلاحیتوں کا ایسا مظاہرہ کیا کہ انکا نام برسوں تک یاد رکھا جائے گا۔

اور شادی یہی وجہ ہے کہ ایک کامیاب اداکارہ ہونے کے ناطے انکا معاوضہ بھی سب سے ذیادہ ہے، بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق مہوش حیات سب سے ذیادہ معاوضہ وصول کرنے والے فنکاروں کی فہرست میں شامل ہوتی ہیں۔

ایک اندازے کے مطابق وہ  فی قسط تقریباً 8 لاکھ روپے وصول کرتی ہیں۔ جو کسی بھی فنکار کیلئے ایک حیران کن رقم ہے۔

صبا قمر:

لالی وڈ کی سب سے زیادہ معاوضہ وصول کرنے والی اداکارائیں

مسٹر اینڈ مسسز شمیم، فراڈ، چیخ، کملی، باغی ، گناہ اور بنٹی آئی لو یو کی بات کریں تو صبا قمر کی دلکش اداکاری مداحوں کو ماضی کے شاندار دور میں لے جاتی ہے۔

 ڈراموں کے علاوہ صبا قمر منٹو، لاہور سے آگے، آئینہ جیسی فلموں میں بھی جلوہ گر ہوچکی ہیں اور پھر ان سب کے بعد بالی وڈ فلم ’ہندی میڈیم’ میں انکی اداکاری کو بھلا کیسے فراموش کیا جاسکتا ہے؟

یہ کہا جائے تو غلط نہ ہوگا کہ صبا قمر نے صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی ڈھیروں کامیابیاں اپنے نام کی ہیں۔

اسے لیے شاید انکا معاوضہ بھی دیگر اداکاراؤں کی نسبت سب سے ذیادہ ہے، بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق صبا قمر فی قسط 3 سے 4 لاکھ روپے وصول کرتی ہیں اور پاکستانی ٹی وی انڈسٹری کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکاراؤں میں شامل ہیں۔

ہانیہ عامر:

لالی وڈ کی سب سے زیادہ معاوضہ وصول کرنے والی اداکارائیں

میرے ہمسفر، دلربا، وصال ، عشقیہ، سنگ ماہ اور تتلی جیسے لازوال کہانی پر مبنی ڈراموں کی بات آئے تو ہانیہ عامر کا ذکر لازمی ہوتا ہے اور پھر حالیہ ڈراما سیریل ’کبھی میں کبھی تم’ میں شرجینا کے کردار کو کون بھول سکتا ہے؟

ان سب کے علاوہ بات کریں فیچر فلمز کی تو ’پرواز ہے جنون’، ’پردے میں رہنے دو’ اور ’جاناں’ میں انکی لازوال اداکاری کے تو جسے لوگ فین ہی ہوگئے۔

ان سب کے بعد اگر یہ کہا جائے کہ ہانیہ عامر صرف ایک پاکستانی اداکارہ ہیں تو اب غلط ہوگا کیونکہ انہوں نے اپنے حسن کیساتھ صلاحیتوں کی دھاک بھارت میں بٹھائی ہوئی ہے، جس کے ساتھ ہی وہ اب ایک گلوبل اسٹار کی حیثیت اختیار کرچکی ہیں۔

اتنی مقبولیت کے بعد انکا معاوضہ بھلا کیسے کم ہوسکتا ہے؟ ایک رپورٹ کے مطابق گلوبل اسٹار ہانیہ عامر اپنی خوش مزاج شخصیت اور دلکش اسکرین موجودگی کے سبب انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی ایک اور زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ ہیں۔ 

ایک انداز ے کے مطابق وہ فی قسط 3 سے 4 لاکھ روپے وصول کرتی ہیں۔ جو کہ حیران کن رقم ہے۔

ماہرہ خان:

لالی وڈ کی سب سے زیادہ معاوضہ وصول کرنے والی اداکارائیں

ڈراما سیریل ’رضیہ’، ’ہم کہاں کے سچے تھے’، ’شہر زات’، ’صدقے تمہارے’ اور ہمسفر کی بات ہوتو ماہرہ خان سب کے ذہنوں میں اجاگر ہوجاتی ہیں۔

انہوں نے اپنے اس ٹیلنٹ کو صرف پاکستان کی حدور تک نہ رکھا بلکہ بھارت جاکر سپر اسٹار شاہ رخ خان کی فلم ’رئیس’ میں ایسی اداکاری کے جوہر دکھائے کہ دنیا کا ہر کونا ماہرہ خان کے نام سے گونج اٹھا۔

اور پھر پاکستانی فلموں کا کیسے نا ذکر ہو، ’پرے ہٹ لو’ ہو یا ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ’، ’ہو من جہاں’ ہو یا پھر ’بن روئے’ ماہرہ کی اداکاری کی کوئی مثال نہیں ملتی۔اسی لیے ماہرہ خان بلاشبہ پاکستان کی سب سے مشہور اداکاراؤں میں سے ایک ہیں، جنہیں مقامی اور بین الاقوامی سطح پر پذیرائی ملی ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق ماہرہ خان اپنی شاندار پرفارمنس کے لیے فی قسط 3 سے 5 لاکھ روپے وصول کرتی ہیں۔ 

لالی وڈ کی سب سے زیادہ معاوضہ وصول کرنے والی اداکارائیں

دیدن، زندگی گلزار ہے، دیار دل، ایک کسک رہ گئی سمیت حالیہ متنازع پراجیکٹ ’برزخ’ کی بات کریں تو صنم سعید کا ذکر لازمی کیا جاتا ہے۔انکا شمار انڈسٹری کی بے باک اور ورسٹائل اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔

جبکہ صنم سعید اپنے کیرئیر میں ڈراموں کے علاوہ فلم کا بھی حصہ رہیں اور کیک، عمرو عیار، عشرت میڈ ان چائنہ، اور دوبارہ پھر سے جیسے فلمیں صنم سعید کے کیرئیر میں اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہیں جس میں  انہیں ان کے مضبوط اداکاری کے ہنر اور بامعنی کرداروں کے لیے سراہا جاتا ہے۔

اب بات کریں انکے معاوضے کی تو بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستانی اداکارہ صنم سعید  فی قسط تقریباً 2 لاکھ 45 ہزار روپے معاوضہ  وصول کرتی ہیں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments are closed.