یہ حجاب کا کون سا طریقہ ہے۔۔ نور بخاری کے نئے انداز پر تنقید! بِلبلا کر کیا جواب دیا؟
ماضی کی مقبول فلمی ہیروئن اور اب شوبز سے دور رہنے والی نور بخاری اپنے حجاب پر تنقید کرنے والے افراد کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا حجاب ان کی مرضی ہے۔
نور بخاری کو ان کے منفرد حجاب کی وجہ سے تنقید کا سامنا رہتا ہے، سوشل میڈیا صارفین نے ان کے حجاب کو روایتی حجاب قرار نہیں دیتے۔
حال ہی میں جب انہوں نے منفرد حجاب کے ساتھ تصاویر شیئر کیں تو اس پر لوگوں نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا، جس پر انہوں نے انسٹاگرام اسٹوری میں وضاحت کرتے ہوئے لکھا کہ ان کا حجاب، ان کی مرضی ہے۔
انہوں نے تنقید کرنے والوں کو مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ انہیں کوئی حق نہیں پہنچتا کہ وہ ان کی پسند پر تنقید کریں۔
نور بخاری نے لکھا کہ وہ حجاب کریں، پگڑی پہنیں یا دوپٹے سے سر کو ڈھانپے، اس پر دوسروں کو تبصرے کرنے کی کوئی ضرورت نہیں۔
انہوں نے مزید لکھا کہ اگر کسی نے ان کی قبر کا حساب دینا ہے تو پھر دوسروں کو بولنے کی ضرورت ہے، ورنہ وہ خاموش رہیں تو بہتر ہے۔
نور بخاری نے اسٹوری میں مزید لکھا کہ حجاب کرنا یا اپنے سر اور بالوں کو ڈھانپنا ان کی اپنی پسند اور مرضی ہے، دوسروں کو اس پر تبصرے کرنے کی ضرورت نہیں۔
سابق فلمی اداکارہ نے لکھا کہ حجاب اور سر کو ڈھانپنے کا انداز ان کا اپنا ہے، ان کا حجاب، ان کی مرضی، دوسروں کو اس پر تبصرے کرنے کی ضرورت نہیں۔
نور بخاری نے کچھ سال قبل مذہب اسلام کی خاطر شوبز سے کنارہ کشی کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد وہ نعت خوانی بھی کرتی دکھائی دیں۔
اب اگرچہ نور بخاری ڈراموں اور فلموں میں کام کرتی نہیں دکھائی دیتیں، تاہم وہ ٹی وی پروگرامات سمیت دیگر تقریبات میں دکھائی دیتی ہیں اور وہ سوشل میڈیا پر بھی متحرک رہتی ہیں۔