معروف اداکارہ صائمہ قریشی کے رقص کی ویڈیو نے دھوم مچا دی

ویب ڈیسک:(محمدساجد)پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ صائمہ قریشی اور اداکارہ و میزبان عنبر خان کے ڈانس کی ویڈیو نے دھوم مچا دی۔

تفصیلات کے مطابق وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں اداکارائیں بالی ووڈ کے گانے پر ڈانس کررہی ہیں، ویڈیو سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ دونوں نے کسی کی مہندی کے تقریب میں رقص کیا۔

انسٹاگرام پر ’galaxylollywood‘ کے نام سے بنے پیج پر ان کے ڈانس کی ویڈیو کو شیئر کیا، ویڈیو کے وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر اس کو صارفین کی جانب سے شیئر کیا جارہا ہے۔

کمنٹس سیکشن میں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملے جلے تبصروں کا سلسلہ جاری ہے، کچھ نے دونوں اداکاراؤں کے ڈانس کی تعریف بھی کی۔

ایک دوسری ویڈیو میں اداکارہ صائمہ قریشی کے ساتھ اداکارہ نادیہ خان کو دیکھا جاسکتا ہے، اس ویڈیو کو بھی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے۔

Comments are closed.