وریندر سہواگ کی اپنی اہلیہ سے 20 سال بعد علیحدگی؟ وجوہات سامنے آگئیں
ویب ڈیسک: بھارتی ٹیم کے سابق اوپنر وریندر سہواگ اور ان کی اہلیہ آرتی اہلاوت کے درمیان شادی کے 20 سال بعد علیحدگی کی خبریں گردش کر رہی ہیں ۔
مختلف رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ وریندر سہواگ اور آرتی اہلاوت کئی مہینوں سے علیحدہ رہ رہے ہیں، جس کے بعد امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ دونوں کے درمیان علیحدگی ہو گئی ہے۔
وریندر سہواگ جو عموماً اپنے خاندان کے بارے میں کھل کر بات کرتے ہیں، انہوں نے پچھلے سال دیوالی کی تقریبات میں اپنے بڑے بیٹے اریاویر اور والدہ کے ساتھ تصاویر شیئر کیں لیکن اپنی بیوی آرتی اور چھوٹے بیٹے ویدانت کے ذکر سے گریز کیا اور ان کی کوئی تصویر بھی شیئر نہیں کی، ان کی اس خاموشی نے طلاق کے حوالے سے افواہوں کو مزید بڑھا دیا۔
سہواگ نے آرتی کو انسٹاگرام پر ان فالو بھی کر دیا ہے، طلاق کی افواہوں کے بعد آرتی نے بھی اپنی انسٹاگرام کی پروفائل کو پرائیویٹ کر دیا، لیکن اب تک سہواگ اور آرتی میں سے کسی نے بھی علیحدگی کے حوالے سے کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سہواگ اور آرتی بچپن کے دوست تھے اور 2004 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے، ان کے 2 بیٹے اریاویر اور ویدانت ہیں۔