باکس آفس پر بری طرح فلاپ ہونے والی 5 سدا بہار مزاحیہ بالی ووڈ فلمیں

فلموں میں کامیڈی فلمز کو اکثر سب سے مشکل یونرا سمجھا جاتا ہے جن میں شائقین کو ہنساتے ہوئے 2 گھنٹوں سے زیادہ کی فلم کو اسٹوری لائن کے ساتھ لیکر چلنا فلم ڈائریکٹر کیلئے بہت بڑا چیلنج ہوتا ہے۔

بالی وڈ کی بہت سی کامیڈی فلمز اب تک مداحوں کے دلوں میں ایور گرین  بن کر راج کررہی  ہیں جن میں ‘ویلکم‘، ‘ہیرا بھیری‘، ‘گول مال‘ سرفہرست ہیں مگر آئیے  آج کچھ ایسی ہندی کامیڈی فلموں پر نظرثانی کرتے ہیں جو باکس آفس پر تو بری طرح ناکام ہوئی لیکن اب بھی شائقین کی جانب سے بے انتہا پسند کی جاتی ہیں۔

وہ 5 فلاپ ہندی کامیڈی فلمیں جنہوں نے سامعین کی محبت جیتی

راجکمار سنتوشی کی ہدایت کاری میں بننے والی ’انداز اپنا اپنا‘ بہترین ہندوستانی کامیڈی فلموں میں شمار کی جاتی ہے۔

یہ واحد فلم ہے جس میں سلمان خان اور عامر خان نے ایک ساتھ کام کیا، تاہم  دونوں سپر اسٹارز کی شمولیت بھی فلم کو فلاپ ہونے سے نہیں بچا سکی۔

فلم کی کہانی امر منوہر (عامر خان)  اور پریم بھوپالی (سلمان خان) کے گرد گھومتی ہے، دونوں ہی دن میں خواب دیکھنے والے افراد  ہیں جو بالترتیب اپنے باپ مرلی اور بنکیلال کے ساتھ رہتے ہیں۔

جب  انہیں معلوم ہوا کہ بھارت کے کروڑ پتی رام گوپال بجاج کی بیٹی روینہ بجاج  اپنی سکریٹری کرشمہ کے ساتھ ایک مناسب دولہا ڈھونڈنے کے لیے لندن سے ہندوستان آرہی ہیں تو  امر اور پریم روینہ کی دولت میں کیلئے اسکے ساتھ افیئر چلانے کیلئے اسے گھیرنے کا فیصلہ کرتے ہیں۔

امر اور پریم ایک دوسرے سے اس وقت ملتے ہیں جب وہ بھارتی شہر اوٹی جانے والی بس میں ایک ساتھ سوار ہوتے ہیں جہاں روینہ اور کرشمہ رہتی ہیں۔

 دونوں کو جلد ہی احساس ہو جاتا ہے کہ ان کا ایک ہی مقصد ہے اور وہ یہ کہ روینہ اور کرشمہ کو منانا ہے تاہم وہ اس مقصد کیلئے روینہ کے گھر میں داخل ہونے میں کامیاب ہو جاتے ہیں۔

امر یہ دکھاوا کرتا ہے کہ روینہ کے ساتھ محبت کے بعد اس نے اپنی یادداشت اور بینائی کھو دی ہے، جب کہ پریم اس کی بیماریوں کا علاج کرنے کے لیے ان کے گھر پر ڈاکٹر ہونے کا بہانہ کرتا ہے لیکن وہ نادانستہ کرشمہ سے محبت کرتا ہے۔

دریں اثنا، کوئی نہیں جانتا کہ رام گوپال کا جڑواں بھائی شیام گوپال ‘تیجا بجاج‘ ہے جو ڈائمنڈز کے لیے کڈنیپنگ کی پلاننگ کرتا ہے، سارے ڈرامے کے بعد بلآخر کرشمہ اور روینہ کی امر اور پریم سے شادی ہوجاتی ہے۔

اگرچہ انداز اپنا اپنا اب ایک کلٹ مووی کا درجہ رکھتا ہے، لیکن اس کی ریلیز کے دوران یہ فلم باکس آفس پر ایک بڑی فلپ ثابت ہوئی۔

کھیل کھیل میں اکشے کمار کی تازہ ترین کامیڈی فلموں میں سے ایک ہے جس نے متاثرکُن ٹریلر ریلیز کے ساتھ شائقین سے مثبت ری ایکشن حاصل کیے لیکن بدقسمتی سے فلم  باکس آفس پر کامیڈی فلم استری 2 اور ویدا کے ساتھ تصادم میں ناکام ہوگئی۔

بات کی جائے فلم کی کہانی کی تو مدثر عزیز کی ہدایت کاری اور سارہ بودنار کی تحریر کردہ فلم ‘کھیل کھیل میں‘ کی کہانی ایک ایسے دلچسپ پلاٹ کے گرد گھومتی ہے جہاں کچھ دوست ایک رات ڈنر کیلئے جمع ہوتے ہیں اور پھر ایک انٹرسٹنگ گیم کھیلتے ہیں۔

اسی گیم میں سب اپنے اپنے فون سے لاک ہٹاتے ہیں اور پھر  فون بجنے کے بعد کوئی بھی فون اٹھا کر مسیجز پڑھ سکتا ہے۔

اس گیم کے  دوران تمام دوستوں کی زندگی ایک حیران کُن ٹوسٹ کا شکار ہوتی ہے جس میں کھلنے والے رازوں کے بعد تھرل، سسپینس اور کامیڈی کے تڑکے کے  اصل ایڈونچر شروع ہوتا ہے جس کا ایک ایک منظر دیدنی ہے۔

فلم ‘کھیل کھیل میں‘، ہندوستان میں صرف 43 کروڑ روپے کا بزنس کرسکی اور ایک بگیسٹ فلاپ کے ساتھ فلم کا تھیٹر رن ختم ہوگیا۔

بالی وڈ کے کامیڈی کنگ اکشے کمار کی فلم انٹرٹینمنٹ 2014 میں ریلیز ہونے والی ایک یونیک مزاحیہ فلم ہے جس نے اپنی سیٹلائٹ ریلیز کے دوران ناظرین کی محبت جیتی لیکن باکس آفس پر ناکام رہی۔

فلم کی کہانی اکشے کمار کے کردار ‘اکھل‘ کے گرد گھومتی ہے جسے  معلوم ہوتا ہے کہ اس کے حقیقی والد ہیروں کے ایک امیر سوداگر ہیں جن کا حال ہی میں انتقال ہوا ہے اور ان کی 3000 کروڑ روپے کی دولت کا وہ اکلوتا وارث ہے۔

اکھل جب وہ اپنی دولت واپس لینے جاتا ہے تو اسے معلوم ہوتا ہے کہ اس کی پوری دولت ایک کتے کو  وراثت ملی ہے جس کا نام ‘انٹرٹیٹمنٹ‘ ہے۔

اکھل فلم کی ہیروئن ساکشی محبت سے محبت کرتا ہے لیکن ساکشی کے والد اس کی شادی اکھل سے اسی وقت کریں گے جب وہ امیر ہو جائے گا۔

اب پنالال جوہری اور ان کے  پالتو کتے ‘انٹرٹیٹمنٹ کی ایک سرد جنگ شروع ہوتی ہے جس میں اکھل اور اس کے دوست جگنو انٹرٹینمنٹ کو مارنے کے لیے بہت سے حربے آزماتے ہیںلیکن  سب ان پر الٹا فائر ثابت ہوتے ہیں۔

فلم کے ولن انٹرٹیٹمنٹ کو گولی مارنے میں کامیاب بھی ہوجاتے ہیں جس کے بعد اکشے کمار انٹرٹیٹمنٹ کو بچالیتے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ میں اکشے کمار کے مرکزی کردار کے باوجود بھی فلم نے باکس آفس پر صرف 64.30 کروڑ روپے کا بزنس کیا جسے 81 کروڑ روپے کے بجٹ پر بنایا گیا تھا۔

اکشے کمار کی ایک اور کامیڈی فلم کھٹا میٹھا ان کا ایک اور مقبول کامیڈی ڈرامہ ہے جس کے کلپس میمز کی صورت میں اکثر سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی رہتی ہیں۔

فلم کی کہانی ستارا میں مقیم چھوٹے سے سڑک کے کام کے ٹھیکیدار، سچن ٹِچکولے (اکشے کمار) کے کردار کے گرد گھومتی ہے۔

جسے اپنے کام کے دوران مختلف چیلنجز کا سامنا اس وقت کرنا پڑتا ہے جب ستارا میونسپل کارپوریشن ان کی ادائیگی پر روک لیتی ہے۔

جس کے بعد سچن نے میونسپل کارپوریشن  پر مقدمہ کرنے کا فیصلہ کیا تاہم اپنی ایکس گرل فرینڈ اور بے وقوف ملازمین کے ساتھ مزاحیہ سلوک کرتے ہوئے سچن کی زندگی ایک رولر کوسٹر رائڈ سے گزرتی ہے۔

سال 2010 میں ریلیز ہونے والی فلم ‘کھٹا میٹھا‘ 35 کروڑ روپے کے تخمینہ بجٹ کے مقابلے میں باکس آفس پر صرف 39 کروڑ روپے کما سکی۔

‘میرے محبوب میرے صنم‘ گانے کو کون نہیں جانتا یہ گانا فلم ‘ڈبلیکیٹ‘ کا بلاک بسٹر ہٹ سانگ تھا جسے حال ہی میں وکی کوشل کی فلم ‘بیڈ نیوز‘ میں بھی ریمیک کیا گیا۔

فلم ڈبلیکیٹ میں بالی وڈ کے بادشاہ اداکار شاہ رخ خان، جوہی چاولہ اور سونالی بیندرے نے مرکزی کردار ادا کیے تھے، ڈبلیکیٹ کو سیٹلائٹ ریلیز پر مداحوں سے بے حد  پیار ملا لیکن فلم ٹکٹ ونڈو پر ناکام رہی۔

فلم کی کہانی شاہ رخ خان کے ڈبل رولز  ببلو اور مانو کے گرد گھومتی ہے۔ ببلو بھارت کا ایک کامیاب شیف بن کر  سونیا (جوہی چاولہ) کا دل جیتنا چاہتا ہے جبکہ مانو ایک مجرم ہے جو بدلے کی آگ میں جھلس رہا ہے۔

فلم میں اداکارہ سونالی بیندرےنے للی کے کیریکٹر  میں کریمینل مانو کی محبت کا کردار ادا کیا ہے مگر جب مانو کو پتہ چلتا ہے کہ ببلو اس کا ہمشکل ہے تو وہ ببلو کو مارنے اور اس کی جان لینے کی کوشش کرتا ہے تاکہ وہ اپنی قانونی سزا سے بچ سکے۔

9.50 کروڑ روپے کے بجٹ پر مبنی فلم ڈبلیکیٹ نے بھارت میں تقریباً 10 کروڑ روپے کے ساتھ اپنے تھیٹر رَن کا اختتام کیا جوکہ باکس آفس پر ایک بدترین فلاپ ثابت ہوئی۔

Comments are closed.