شاہین آفریدی نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

مکہ مکرمہ (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔شاہین آفریدی نے اپنے مداحوں کو عمرہ ادا کرنے کی خبر سوشل میڈیا پر حرم شریف میں لی گئی ایک تصویر اپ لوڈ کرتے ہوئے دی۔فاسٹ بولر کو تصویر می خانہ کعبہ کے سامنے  احرام باندھے کھڑے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔شاہین نے تصویر کے کیپشن میں الحمداللہ لکھا۔اس کے علاوہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد ان دنوں عمرے کی ادائیگی کیلئے حجاز مقدس میں موجود ہیں۔سرفراز احمد کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں وہ اپنے بیٹے عبداللہ کو کھندے پر بٹھائے چلے جارہے ہیں۔

Comments are closed.