بابراعظم کو فارم میں واپسی کیلئے کس بھارتی کرکٹر کا طریقہ اپنانا چاہیئے؟ رکی پونٹنگ نے بتا دیا

آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ نے پاکستان کے ٹاپ آرڈر بابراعظم کو فارم میں واپس آنے کے لیے بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کا طریقہ کار دیکھنے کا مشورہ دے دیا۔

آئی سی سی ریویو میں اظہار خیال کرتے ہوئے سابق آسٹریلوی کرکٹر رکی پونٹنگ نے کہا کہ بابراعظم کوایسا راستہ نکالنا چاہیئے کہ فارم میں واپس آکر ٹیسٹ ٹیم میں جگہ بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ بابر اعظم کو فارم کی بحالی کے لیے ویرات کوہلی والا طریقہ اپنانا چاہیئے، ویرات نے تب اپنے آپ کو تروتازہ کرنے کے لیے کرکٹ سے وقفہ لیا تھا اور بابر کو بھی کچھ عرصے کے لیے کرکٹ سے دوری اختیار کرنی چاہیئے۔

پاکستان کی مسلسل کپتان کی تبدیلی پر بات کرتے ہوئے سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ پی سی بی مسلسل کپتان تبدیل کررہا ہے، ایک دن شاہین پھر بابر اور اب رضوان کپتان ہیں۔

رکی پونٹنگ کا مزید کہنا تھا کہ وائٹ بال کرکٹ میں بہت ساری تبدیلیاں کی گئیں، آپ اس طرح کے عدم استحکام کو نہیں دیکھنا چاہتے

Comments are closed.