پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کو آسٹریلیا کے ہاتھوں 29 رنز سے شکست، محمد عباس کی شاندار بلے بازی

آسٹریلیا نے پہلے ٹی20 میچ میں پاکستان کو بآسانی 29 رنر سے ہرادیا، 94 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان ٹیم 9 وکٹوں کے نقصان پر 64 رنز بناسکی۔

بارش سے متاثرہ میچ میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 7 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 93 رنز بنائے تھے۔

پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کے اوورز کم کردیے گئے ہیں۔

برسبین میں بارش کے باعث پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کا ٹاس مقررہ وقت پر نہیں ہو سکا اور کافی دیر بعد اب فیصلہ کیا گیا کہ میچ فی اننگز 7 اوور کا ہوگا۔

انتہائی کم اوورز کے میچ کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے آسٹریلیا نے تیز رفتاری کے ساتھ اننک کا آغاز کیا تاہم اوپنرز کی یہ کوشش پاکستان بولرز نے ناکام بنادی۔

آسٹریلیا کی پہلی وکٹ 16 اور دوسری 35 رنز پر گری، حارث رؤف اور نسیم شاہ نے ابتدائی وکٹس حاصل کیں۔

بعدازاں آسٹریلوی بیٹرز نے تیز بیٹنگ کی اور اسکور  66 رنز تک پہنچایا جس کے بعد 5.3 اوورز میں گلین میکسویل کو عباس آفریدی نے 43 رنز پر آؤٹ کیا۔

ون ڈے سیریز کے تینوں میچوں میں بری طرح ناکام رہنے والے گلین میکسویل نے آج 19 بالز پر 43 رنز کی اننگ کھیلی۔

آسٹریلیا کی چوتھی وکٹ 73 رنز پر گری، ٹِم ڈیوڈ کو بھی عباس آفریدی نے آؤٹ کیا۔

اس کے بعد مقررہ 7 اوورز میں آسٹریلیا نے 4 وکٹ کے نقصان پر 93 رنز بنائے۔

Comments are closed.