کرکٹ کی 100 سالہ تاریخ کے مشکل ترین کیچ نے سب کو حیران کردیا

نیوزی لینڈ نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ون ڈے میں 113 رنز کے بھاری مارجن سے فتح حاصل کر کے 3 میچوں کی سیریز اپنے نام کرلی۔

ہملٹن میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میں سری لنکا کی دعوت پر نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر 255 رنز بنائے اور سری لنکا کو جیت کے لیے 256 رنز کا ہدف دیا۔

نیوزی لینڈ نے راچن رویندرا اور مارک چیپ مین نے شاندار بلے بازی کی، بارش کی وجہ سے میچ کو 37 اوورز تک محدود کیا گیا۔

ہدف کے تعاقب میں سری لنکن ٹیم 30.2 اوورز میں 142 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور نیوزی لینڈ نے سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔

رچن روندرا کو 79 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

کیوی فیلڈر کا تاریخ کا مشکل ترین کیچ

کیوی فیلڈر نیتھن اسمتھ ڈیپ فیلڈ میں کھڑے تھے اس دوران سری لنکا کے کھلاڑی نے اڑتا ہوا شارٹ مارا تو نتھن نے بھاگ کر ڈائیو ماری اور شاندار کیچ پکڑا۔

نیتھن کے کیچ پر کمنٹیٹر، گراؤنڈ میں بیٹھے شائقین اور سوشل میڈیا صارفین حیران رہ گئے۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ کرکٹ کی 100 سالہ تاریخ کا کیچ بہت آسانی اور مہارت کے ساتھ نیتھن نے پکڑا ہے۔

مہیش تھیکشانا کی نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے میں ہیٹ ٹرک

دوسری جانب سری لنکا کے دائیں ہاتھ کے اسپنر مہیش تھیکشانا نے نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے میں اپنی پہلی ہیٹ ٹرک کر لی۔

سری لنکن اسپنر نے نیوزی لینڈ کے مچل سینٹنر، نیتھن اسمتھ اور میٹ ہینری کو آؤٹ کرکے یہ اعزاز اپنے نام کیا، میزبان ٹیم کے تینوں کھلاڑی کیچ آؤٹ ہوئے۔

تھکشانا نے 35 ویں اوور کی آخری 2 گیند پر وکٹیں حاصل کیں پھر 37 ویں اوور کی پہلی گیند پر میٹ ہینری کو آؤٹ کرکے ہیٹ ٹرک اسکور کی۔

مہیش تھیکشانا ون ڈے میں ہیٹ ٹرک کرنے والے سری لنکا کے 10ویں بولر ہیں جبکہ سری لنکا کے سابق فاسٹ بولر لاستھ ملینگا ون ڈے میں تین بار ہیٹ ٹرک کرنے کا اعزاز رکھتے ہیں۔

پاکستان کے سابق بولر جلال الدین نے ون ڈے کرکٹ میں سب سے پہلے ہیٹ ٹرک کرنے کا اعزاز اپنے نام کیا تھا۔ انہوں نے 1982 میں آسٹریلیا کے خلاف یہ کارنامہ سرانجام دیا تھا۔

Comments are closed.