چیمپئنز ٹرافی سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا، بھارت کے اہم کھلاڑی کی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت مشکوک ہوگئی
کمرکی تکلیف کا شکار بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ بیڈ ریسٹ پر چلےگئے ہیں اور چیمپئنز ٹرافی میں ان کی شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق جسپریت بمراہ آسٹریلیا کے خلاف بورڈر گواسکر ٹرافی کے سڈنی ٹیسٹ میں کمر کی تکلیف کا شکار ہوئے تھے۔ اس سیریز میں بمراہ نے 5 ٹیسٹ میچوں میں مجموعی طور پر 151.2 اوورز کروائے اور 32 وکٹوں کے ساتھ سب سے کامیاب بولر رہے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہےکہ جسپریت بمراہ کی کمرکی تکلیف سے متعلق رپورٹس حوصلہ افزا نہیں ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق جسپریت بمراہ کرکٹ میں واپسی کےلیے جلد بازی نہیں کریں گے۔ ڈاکٹروں نے انہیں بیڈریسٹ کا مشورہ دیا ہے۔
واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 19 فروری کو شروع ہوگی۔ اس سے قبل بھارت نے انگلینڈ کے خلاف 5 میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنی ہے جو 22 جنوری سے شروع ہوگی، اس کے بعد3 ون ڈے میچز بھی ہوں گے۔