انوشکا شرما ویرات کوہلی سے پہلے کس بھارتی کرکٹر کے ساتھ تھیں؟ حیران کن انکشاف
بھارتی اسٹار کرکٹر ویرات کوہلی اور معروف اداکارہ انوشکا شرما کی جوڑی ہر کسی کیلیئے ایک مثالی جوڑی ہے۔ ویرات کوہلی کا اپنی اہلیہ کے لیئے بے پناہ پیار کسی سی ڈھکا چھپا نہیں ہے اور انوشکا بھی ہمیشہ ان کے سپورٹ میں نظر آتی ہیں۔
لیکن کیا آپ جانتے ہیں ویرات کوہلی سے پہلے انوشکا شرما کس بھارتی کرکٹر کو ڈیٹ کر رہی تھیں؟
یہ جاننا کافی حیران کن ہوگا کیونکہ بہت سے لوگ اس بارے میں نہیں جانتے کہ انوشکا شرما کا نام ویرات کوہلی سے پہلے بھارتی کرکٹر سریش رائنا کے ساتھ سامنے آیا تھا۔
دراصل سریش رائنا جب ریئلٹی ٹی وی شو ‘آپ کی عدالت’ میں آئے تو ان سے انوشکا کے ساتھ ان کے مبینہ افیئر کے بارے میں سوال کیا گیا اور کرکٹر ان کے ذکر پر شرمندہ نظر آئے۔
تاہم کرکٹر نے انوشکا کے ساتھ اپنے تعلقات کی تردید نہیں کی تھی جس سے ان افواہوں کو مزید تقویت ملی تھی۔
لیکن 2017 میں ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی شادی کی خبر کے ساتھ ساری افواہیں دم توڑ گئیں اور اب وہ دونوں دو بچوں کے والدین ہیں۔