آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی: صائم ایوب کی جگہ کس کھلاڑی کو پاکستانی اسکوڈ میں شامل کیا جائے گا؟ نام سامنے آگیا

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے قبل پاکستانی بلے باز صائم ایوب کی انجری قومی ٹیم کے لیئے خاصی پریشانی کا باعث بنی ہوئی ہے، اسی سلسلے میں اب مختلف کھلاڑیوں کے نام سامنے آ رہے ہیں۔

اس حوالے سے سابق کرکٹر باسط علی نے اپنے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو میں ٹیم مینجمنٹ کو یہ مشورہ دیا ہے کہ اگر صائم ایوب فٹ نہیں ہوتے تو ان کا بہترین متبادل شان مسعود ہو سکتے ہیں۔

دوسری جانب سلیکٹرز بھی شان مسعود کو متبادل کے طور پر شامل کرنے کا سوچ رہے ہیں لیکن ان کی شمولیت کا انحصار ویسٹ انڈیز کے خلاف جاری ٹیسٹ سیریز میں ان کی کارکردگی پر ہو گا۔

اسکے علاوہ آل راؤنڈر خوشدل شاہ بھی چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستانی اسکواڈ میں شمولیت کی دوڑ میں شامل ہو گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خوشدل شاہ کو صائم ایوب کی جگہ اسکواڈ میں جگہ ملے گی۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ شان مسعود کو اسکواڈ میں شامل کرنے کے امکانات کم ہیں، اسکواڈ کے نام چیئرمین پی سی بی کو بھجوا دیئے گئے، چیئرمین پی سی بی کی اجازت کے بعد اسکواڈ کا اعلان ایک دو روز میں متوقع ہے۔

Comments are closed.